ناسا نے مشتری کے شمالی اورجنوبی قطبین کی تصاویر جاری کردیں

280

امریکی خلائی تحقیق کے ادارہ ناسا نے مشتری کے شمالی اورجنوبی قطبین کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ تصاویر خلائی جہاز جونو نے مشتری کے مدارکے قریب سے گزرتے ہوئے کھینچی تھیں۔27 اگست کوخلائی جہاز جونو مشتری سے 2500میل کے فاصلے سے گزرا تھا اور شمال سے جنوب تک کے سفرمیں اسے 6گھنٹے لگے تھے۔

خلائی جہاز کے امور کے ایک محقق سکاٹ سالٹن نے بتایا کہ جو تصاویر ہمیں ملی ہیں وہ ہر لحاظ سے منفرد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ ہر لحاظ سے منفرد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزید تحقیق کیلئے خلائی جہاز کو اس طرح کی مزید 36 پروازوں کی ضرورت ہوگی۔