پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو واپس لے آئی

343

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو واپس لے آئی، 3 روز میں 17 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ہفتے کے دوران غیر ملکیوں نے مجموعی طور پر 63 لاکھ 16 ہزار ڈالر مالیت کے حصص خریدے اور 46 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کیے، سب سے زیادہ 17 لاکھ 30 ہزار ڈالر کے حصص ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کی طرف سے خریدے گئے۔اگست کے پہلے چار ہفتوں کے دوران مارکیٹ میں تیزی کے باعث منافع کے حصول کے لیے حصص کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری سے 3 کروڑ ڈالر کا انخلا ریکارڈ کیا گیا تھا۔