حساس ادارو? ن? بلوچستان م?? آپر?شن م?? ت?ز ?رن? ?ا ف?صل? ?رل?ا

220

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے صوبے کے تمام بڑے شہروں میں مشترکہ آپریشن کی حکمت عملی کے تحت کئے جانے والے آپریشن میں مذید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایف سی ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے چند روز قبل میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ صوبے میں جاری آپریشن کو مذید تیز کیا جائےگا اور دشمن کا قلع وقمع کیا جائے گا ۔

ایف سی زرائع کے مطابق حالیہ آپریشن کے باعث کاالعدم تنظیم کے سینکڑوں کارکنان سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے مختلف واقعات کی تفتیش جاری ہیں۔