بلوچستان میں مختلف حادثات ‘ 9 افراد جاں بحق،31 زخمی

132

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں مختلف حادثات کینتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ31 زخمی ہو گئے۔ ضلع خضدار کے علاقے کراڑو میں مین آر سی ڈی شاہراہ پر کراچی سے پشین جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی‘ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افرادجاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔ ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میںگاڑی اُلٹنے کی وجہ سے2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ضلع سبی کے علاقے حاجی شہر کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گئے۔ ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے ایک شخص لقمۂ اجل بن گیا۔ سبی کے علاقے لونی میں آوراہ کتے کے کاٹنے سے بچی شدید زخمی ہو گئی۔