انگلینڈکاپاکستان کو303 رنز کا ہدف

349

پانچ میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میں انگلینڈنےپاکستان کو303 رنز کا ہدف دیاہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے کارڈف کے صوفیا پارک میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور الیکس ہیلز نے کیا تاہم 37 رنز کے مجموعی اسکور پر ایلکس ہیلز محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جب کہ جوئےروٹ اور انگلینڈکے کپتان ایون مورگن بھی کوئی خواطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے اور بالترتیب 9 ، 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

 اننگزکا آغاز کرنے والے اوپنر جیسن رائے نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑہایا تاہم 164 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بین اسٹوکس نے اور جونی بئیر اسٹو نے اسکور کو آگے بڑہایا، جونی جونی بئیر اسٹو 219 کے مجموعی اسکور پر 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ بین اسٹوکس اپنے کیرئیرکی بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے75رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد 258 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 اور حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سمیع اسلم اور محمد عرفان کی جگہ شعیب ملک اور محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔