کورونا وائرس ویکسین کے تجربات شروع

339

کورونا وائرس کی ویکسین کے طبی تجربات آج سے شروع کردیئے گئے۔

کورونا کو شکست دینے کیلئے سائنسدانوں نے کوششیں تیز کردی ہیں اور اسی سلسلے میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے علاج  کیلئے تیار کی گئی ویکسین کے طبی تجربات آج سے شروع ہو گئے ہیں ۔

سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کامیاب تجربے کے بعد ستمبر تک ویکسین مریضوں پر آزمانا شروع کردی جائے گی۔

First trial for potential Covid-19 drug shows it has no effect ...

دوسری جانب جرمنی میں بھی کورونا وائرس ویکسین کے پہلے تجربےکی اجازت دے دی گئی ہے،ویکسین 200 صحت مند رضاکاروں پرآزمائی جائے گی ۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تدارک  کیلئے تیار کی گئی ویکسین کے 5  طبی تجربات اب تک منظور  کیے جاچکے ہیں ۔

یاد رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے دو روز قبل کورونا وائرس ویکسین کا  تجربہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔