بیجنگ: چین میں گٹر کا ڈھکن چرانے کی پاداش میں سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادار ےکے مطابق چین میں سپریم پیپلز کورٹ، عدلیہ کونسل اور وزارت برائے عوامی تحفظ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ گٹر کے ڈھکنوں کو توڑنے والے یا پھر چوری کرنے والاشخص عوامی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، اس لیے مجرم کو سخت سزا بشمول سزائےموت کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
مراسلے میں مزید یہ بھی لکھا گیا ہے کہ گٹر کے ڈھکنے ہٹانے والے کوسخت سزا دینے کی اتنی ہی تاویل کافی ہےکہ ایک جانب تو وہ ٹرانسپورٹ میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو دوسری جانب عوام کی جانوں کو بھی خطرات سے دوچار کرتا ہے۔ اسی لیے ان دونوں جرائم کو شامل کیا جائے تو یہ موت کی سزا دینے کیلئے کافی ہے۔
دوسری جانب یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ مین ہول کھلا رہے تو یہ کار اور ٹرام کو تباہ کرنے یا الٹانے کیلئے کافی ہوتا ہے۔
چائنا ڈیلی کے مطابق 2017 سے 2019 کے درمیان مین ہول چرانے یا ہٹانے کی وجہ سے 70 افراد یا تو ہلاک ہوئے یا پھر زخمی ہوئے۔ چین میں مین ہول کے ڈھکن چراکر یا تو کباڑیوں کو بیچے جاتے ہیں یا پھر ڈرائیور حضرات اپنی گاڑی دھونے کیلئے ڈھکن ہٹاتے ہیں ۔