میت کوغسل دینے والی بیٹی اورخاتون کورونا میں‌ مبتلا

583

سندھ کے شہر مٹیاری میں میت کی تدفین کے بعد بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق 66 سالہ کورونا مریضہ 2 دن پہلے جناح اسپتال کراچی میں انتقال کرگئی تھیں،خاتون کی میت کی تدفین کے بعد بیٹی اورغسل دینے والی خاتون کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا کہنا ہے کہ دو روز قبل جناح اسپتال انتظامیہ نے میت ورثاء کے حوالے کردی تھی، مریضہ کی بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے مطابق ٹیسٹ کے نمونے لے کر مریضہ کے گھر اور 2 کالونیوں کو سیل کردیا گیا ہے۔