لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے کو قرنطینہ کردیا جائیگا، لیاقت شاہوانی

182

کوئٹہ (اے پی پی) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے لاک ڈاؤن میں مزید 5 دن کا اضافہ کیا ہے، لاک ڈاؤن کا مقصد فیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے ہزار گنجی قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا جائے گا، پہلے ایران سے آنے والے زائرین کی ٹیسٹنگ کی گئی، حکومت کی خواہش ہے کہ فوری طور پر بلوچستان میں 50 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں، 50 ہزار ٹیسٹ کیلیے ہمیں آلات فراہم نہیں کیے گئے، اب تک 6 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں وفاقی حکومت نے نماز کیلیے ایس او پی جاری کیا ہے حکومت بلوچستان علما کرام سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایس او پی پر عملدرآمد کیا جائے، تمام رجسٹرڈ مساجد کے علما کرام کی مالی معاونت کی جائے گی، علما کرام کیلیے معاشی پیکج بنایا گیا ہے، تبلیغی جماعت کے ارکان کو مختلف مساجد میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔