پشاور، پروفیسر ڈاکٹر جاوید کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے

254

پشاور ( آن لائن ) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر محمد جاوید کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ڈائریکٹر ایچ ایم سی ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق پروفیسر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے، وہ وینٹی لیٹر پر تھیگزشتہ صبح ان کا انتقال ہوا۔ پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کے ماہر ای این ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق کچھ روز قبل ڈاکٹر محمد جاوید کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں وینٹی لیٹر پر تھے، جہاں ہفتہ کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ادھر خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اور فوکل پرسن برائے کورونا اجمل وزیر نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر کی موت کی تصدیق کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے ڈاکٹر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔