سعود? عرب: امام بارگا? م?? خود?ش حمل?، 4 افراد جا? بحق

246

سعودی عرب میں امام بارگاہ امام حسین میں خود کش حملہ سے4 افراد جاں بحق اور 21 افراد سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں امام بارگاہ امام حسین کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں امام بارگاہ امام حسین میں حملہ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے تاہم حملہ آور کے امام بارگاہ میں داخلے میں ناکامی پر خود کو پارکنگ ایریا میں دھماکے سے اڑا لیا جس سے 4 افراد جاں بحق اور 21 افراد سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے امام بارگاہ پر خود کش حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق خود کش حملہ آور نے برقعہ پھین رکھا تھا جب سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 21 افراد سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ جاں بحق افراد میں حملہ آور خود بھی شامل ہے یا نہیں۔ ابتدائی طور پر یہ کہا جا رہا ہے کہ حملہ آور ایک خاتون تھی ۔