حیدرآبا:جماعت اسلامی خواتین کے تحت راشن تقسیم

592
حیدرآباد: جماعت اسلامی حلقہ خواتین حیدرآباد اور شعبہ الخدمت کے تعاون سے ضلعی ناظمہ رخسانہ تنویر راشن تقسیم کررہی ہیں

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآباد اور شعبہ الخدمت کے تعاون سے کورونا لاک ڈاون کے سلسلے میںتقسیم راشن کے بعد اب دوبارہ رمضان المبارک کے سلسلے میں افطار پیکج کی پیکنگ اور ترسیل کا کام الخدمت کے کار کنان کے تعاون سے دن رات جاری ہے۔ اس سلسلے میں راشن تقسیم کے کام کا آغاز 25 شعبان المبارک سے شروع کیا گیا ہے اور گھر گھر راشن پہنچانے کا کام جاری ہے۔اوران شاء اللہ 300 خاندانوں تک اس پیکج کی تقسیم ممکن بنائی جائے گی۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآباد کی ناظمہ رخسانہ تنویر نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ مستحق افراد کو جلد ازجلد ان کی ضروریات کو ان کے گھر تک پہنچا دی جائیں گی تاکہ عوام کی عزت نفس کو مجروح ہونے سے روکا جا سکے ۔ اس وبائی وائرس کے سبب ہزاروں خاندان بے روز گار ہوچکے ہیں اور حکومت صرف زبانی دعوؤں تک محدود ہے جبکہ شہر کی بڑی آبادی پر فاقوں کی نوبت آچکی ہے، ان پریشان کن حالات کے پیش نظر جماعت اسلای حلقہ خواتین اپنے محدود وسائل کے باوجود حسب روایت عملی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ ونسل بے شمار ضرورت مند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں شہر بھر کے تمام ذونز قاسم آباد، زیل پاک، لطیف آباد، سٹی سمیت تمام زونز شامل ہیں۔ اس کار خیر میں نہ صرف نظم جماعت حلقہ خواتین بلکہ جماعت کے تمام کارکنان انفرادی حیثیت میں بھی اپنے اپنے علاقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔