ملازم میں کورونا کی تصدیق، خورشید شاہ و اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ ہوں گے

188

سکھر (صباح نیوز) پی پی رہنما خورشید شاہ کے گھر کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے، خورشید شاہ کے اہلخانہ اور ان کے ملازمین کے بھی ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ کمشنر سکھر رانا عدیل نے بتایا کہ خورشید شاہ کے پورے گھر میں اسپرے کیا گیا اورکورونا وائرس کے مریض کے اہلخانہ کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔