شمالی وزیرستان: فوجی آپریشن‘ 9دہشت گردہلاک‘ 2جوان شہید

482
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی فائل فوٹو

راولپنڈی (صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر خیسورہ اور دوسالی کے علاقوں میں کارروائی کی گئی جہاں سرچنگ کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، ایک دہشت گرد ک گرفتار بھی کر لیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2جوان شہید اور 5زخمی ہو گئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ شہید ہونے والے 29 سالہ لانس نائیک عبدالوحید کاتعلق مظفرآباد کے علاقے راجکنڈی سے تھا جن کے پسماندگان میں 3بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے جبکہ 33سالہ شہید سپاہی سکم داد کا تعلق چھانگلہ گلی ایبٹ آباد سے تھا اور انہوں نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔