زیورخ: سوئٹزلینڈ نے یورپ کے ساتھ ملنے والی بلند ترین چوٹی میٹ رہارن میں کورونا وائرس سے جدوجہد کرنے والے ممالک کے پرچموں کو بلند پہاڑی سلسلوں پر روش کرکے یکجہتی کا پیغام دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوٹزر لینڈ کی اطالوی سرحد پر واقع 4 ہزار 478 میٹر بلند عالمی شہرت یافتہ پہاڑی چوٹی میٹ رہارن پر کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے پر تقریبا دنیا تمام ممالک کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس دلفریب منظر کو دیکھنے کیلئے ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔
In Pakistan with high mountains like Switzerland, the spread of the coronavirus is on the rise. We show solidarity with the people of Pakistan and wish them much strength. #hope #Zermatt #Matterhornhttps://t.co/qFjiKuZNsE pic.twitter.com/DoEmZnEIIr
— Zermatt – Matterhorn (@zermatt_tourism) April 25, 2020
زرمات ٹورازم کے ٹوئٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق کووِڈ۔19 کےخلاف جدوجہد میں ممالک میں پاکستان کیلئے لکھا کہ “ہم پاکستانی عوام کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کیلیے طاقت کی خواہش کرتے ہیں۔
پہاڑ پر پرچم کا منظر ایک مختصر وقت میں سوئٹزلینڈ میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے سوشل میڈیا صفحات پرسب سے زیادہ استعمال کی جانے والی تصویر بن گئی۔
Together we will overcome the crisis. https://t.co/qFjiKuZNsE#Zermatt #Matterhorn pic.twitter.com/No6hw5MYlG
— Zermatt – Matterhorn (@zermatt_tourism) April 18, 2020
واضح رہے کہ میٹ رہارن چوٹی کو مختلف دنوں میں مختلف ممالک کےپرچموں سےروشن کر کے ان سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔
Many Arab countries suffer from the corona virus. We give hope and strength to the people of the GCC countries and the many expats living there. #Zermatt #Matterhorn pic.twitter.com/rWQZdpB1e2
— Zermatt – Matterhorn (@zermatt_tourism) April 18, 2020