نادرا دفاتر کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا،ترجمان

400

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دفاتر کھولنے کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں ہے۔اس لیے دفاتر تاحال بند ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد ہی عملدرآمد کیا جائے گا اور دفاتر کھولنے صورت میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

نادرا کے ترجمان نے کہا کہ رمضان المبارک میں زحمت سے بچنے کے لیئے عوام الناس سے درخواست ہے کے نادرا سے ہدایات ملنے کے بعد ہی دفاتر میں تشریف لائیں۔