برطانوی ائیرلائنز کی جانب سے حکومت کو ایک اہم خط

320

لندن: کوروناوائرس وبا کے باعث جہاں تمام ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے وہیں برطانوی ائیرلائنز بھی شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

غیر ملکی خببرساں ادارے کے مطابق برطانوی ائیرلئنز نے وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں کی سبسڈی مدت بڑھائی جائے۔

برطانوی ائیرلائنز نے وزیر خزانہ کو خط لکھا جس کے مندرجات میں ادارے نے ملازمین کی تنخواہوں کی سبسڈی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ ادارے کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے صرف جون تک ملازمین کو امدادی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت موجودہ حالات کے پیشِ نظر ملازمین کی امدادی تنخواہوں کی مدت میں توسیع کرے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کے باعث تمام ممالک کی ائیرلائنز تاحال معطل ہیں۔ پروازوں کی منسوخی کے نتیجے میں برطانوی ائیرلائنز شدید بحران کا شکار ہیں جبکہ دو ائیرلائنز دیوالیہ بھی ہوچکی ہیں۔ برطانیہ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 152,840 ہے جبکہ اموات کی تعداد 20,732 تک ہے۔