جب تک وبا پر قابو نہیں پالیں گے، کاروبار نہیں کھولیں گے، جسٹن ٹریوڈو

286

کینڈا: وزیر اعظم جسٹن ٹریوڈو کہا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں یقین نہیں ہوجاتا کہ ملک میں کوروناوائرس پر قابو پالیا گیا ہے تب تک کاروبار نہیں کھولے جائیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعدد ممالک میں کوروناوائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا شروع کردی ہے تاہم کینیڈین وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جسٹن ٹریوڈو نے کہا ہے کہ کوروناوائرس پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے جس کے تحت عدم اطمینان کی فضا قائم ہے۔ وبا کے پھیلائو کے خطرے کو مدِنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے جلد بازی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ کینیڈین حکومت معیشت کو سہارا دینے کیلئے 150 ارب ڈالر کا اعلان کر چکی ہے۔ کینڈا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 46,895 ہے جب کہ اموات کی تعداد 2,560 ہے۔