سلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفہ کے بعد آج (پیر کو) دوبارہ شروع ہوگا ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی 22 اگست 2016ء کو پاکستان مخالف تقریر اور نعروں کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال پر بحث ہوگی۔ پارلیمانی جماعتوں کو اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کاموقع دینے کے لیے یہ معاملہ آج تک موخرکردیا گیا ۔