صوابی ، کیڈٹ کالج میں کھانا کھانے سے 200 طلباکی حالت خراب

76

صوابی ( آئی این پی ) صوابی میں کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 کے قریب طلبا کی حالت خراب ہو گئی جس پر انھیں فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق صوابی میں کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضر صحت کھانا کھانے سے 180 سے زائد طلبا کی حالت خراب ہو گئی جس پر امدادی ٹیموں نے طلباء کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ مضر صحت کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے طلبا کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے ، طلبا کو منتقل کرنے کے لیے مردان اور نوشہرہ سے ایمبولینس منگوائی گئی ہیں ۔ڈاکٹروں کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور طلبا کو موقع پر امدادی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔