ویڈیو کانفرنس کا نیا فیچر متعارف

282

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن سے لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ‘فیس بک’نے صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر’میسنجر رومز’ متعارف کرادیا ہے۔

Facebook introduces Messenger Rooms video conferencing for up to ...

فیس بک کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے فیچر کے تحت بیک وقت 50 فیس بک صارفین ایک دوسرے کے ساتھ ویڈیو چیٹ کرسکیں گے، سروس کی خاص بات یہ ہے کہ چیٹ میں وہ افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں جن کا فیس بک پر اکاؤنٹ نہیں اور نا ہی میسنجر ہونا ضروری ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہےکہ”میسنجر رومز” کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل فون پر بھی استعمال کی جا سکتی ہےاور کسی بھی وقت صارفین اپنے دوستوں اور فیملی ممبران سے ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔