جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے بتایا ہے کہ 7 رمضان جمعرات 30 اپریل کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا- کسی دوربین کے بغیر دیکھا جاسکے گا.
مقامی ویب سائٹ عاجل کے مطابق جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرۃ نے فیس بک پیج پر بیان میں کہا کہ چاند رات کو گیارہ بجکر 39 منٹ پر مکہ مکرمہ کے افق پر نظر آئے گا.
ابو زاہرۃ نے بتایا کہ جس وقت چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا اس وقت وہ 895151 ڈگری کی اونچائی پر ہوگا.چاند 47.8 فیصد روشن ہوگا اور سورج سے 387154 کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا.
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ماہرین چاند سمیت تمام ستاروں اور سیاروں کے محل وقوع کی نشاندہی دقیق ترین شکل میں کررہے ہیں.
ابو زاہرۃ نے مزید کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر نظر آنے کے واقعہ کی مدد سے قبلے کا رخ آسانی سے متعین کیا جاسکتا ہے.
یاد رہے کہ ا س سال چاند خانہ کعبہ پر دوسری مرتبہ نظر آئے گا- پہلی بار 6 مارچ 2020 کو یہ واقعہ پیش آیا تھا.