کارکنان چرم قربانی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،محمد یوسف

109

کرچی(اسٹاف رپورٹر)کارکنان جماعت اسلامی، الخدمت کی چرم قربانی مہم میںآگے بڑھ کر اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔ان خیا لات کا اظہارجماعت اسلامی ضلع وسطی کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے جماعت اسلامی زون گجروکے زیر اہتمام کوئٹہ ٹاؤن میں تقریب حلف برداری نو منتخب نظم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محمد یوسف نے منتخب امیر زون اور زونل ٹیم کے ارکان سے حلف لیا۔ اعلان کے مطابق جماعت اسلامی زون گجرو گڈاپ وسطی کے نائب امیر عبدالواجد اورحاجی طورخان ہوں گے،نعمان جدون قیم جبکہ اسسٹنٹ جنرل سیکرٹر ی عبداللہ جاویدہوں گے۔