آل بلوچستان ٹرانسپورٹ کا ڈرائیوروں کو راشن دینے کا مطالبہ

64

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے مستحق ڈرائیوروں کو راشن دینے کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، لاک ڈاون کی وجہ سے بلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹ مکمل بند چکا ہے مشکل وقت میں ہم نے حکومت کا ساتھ دیا اور تفتان سے ہزاروں زائرین کو ان کے صوبے منتقل کیا مگر ہمارے لیے حکومت کی جانب سے کچھ بھی ریلیف پیکیج منظور نہیں کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے تمام اضلاع میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے مگر ہمارے غریب ڈرائیورز نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ڈرائیورز کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں حکومت اپنے منظور نظر افراد میں راشن تقسیم کر رہی ہے ہم نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور سیکرٹری آر ٹی اے کو اپنے ڈرائیورز کی لسٹیں فراہم کی ہیں مگر ابھی تک ہمارے ڈرائیورز کیلیے راشن فراہم نہیں کیا جا رہا ہے، حکومت بلوچستان دعوے کرنے علاوہ کچھ عملی طور پر کام کرے۔ترجمان نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سے ہمیں نظر انداز کرکے منظور نظر افراد کو راشن فراہم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے لاک ڈاون کی وجہ سے سب سے زیادہ ڈرائیورز متاثر ہوچکے ہیں مگر حکومت نے ڈرائیورز کو نظرانداز کر دیا ہے ہم ٹرانسپورٹ مالکان اپنے لیے کچھ نہیں مانگتے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے غریب ڈرائیوروں کو حکومت راشن فراہم کرے اور انکے لیے ایک مالی پیکج کا اعلان کرئے تاکہ انکے مشکلات میں کمی آہ سکے۔ترجمان نے کہا کہ وہ ہم چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر سدرن کمانڈ، وزیر داخلہ، چیف سیکرٹری، کمشنر کوئٹہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، سیکرٹری آر ٹی اے سے گزارش کرتے ہیں کہ خدارا ہمارے باتیں سنی جائے اور جو لسٹیں ہم نے ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری آر ٹی اے کو دی ہیں ان لسٹوں کی مطابق غریب ڈرائیوروں کو راشن فراہم کیا جائے۔