PS-127 کے ضمنی انتخاب میں جیت یقینی ہے،پی پی امیدوار

205

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی ایس 127 ملیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ 8ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے ، دو آزاد امیدوار ان کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں اور ایم کیو ایم انتشار کا شکار ہے۔وہ آج یہاں اپنے حلقہ انتخاب میں رمضان لاسی گوٹھ، عیسیٰ کاتیار میں کارنر میٹنگز اور غازی ٹاؤن اور آنسو گوٹھ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے، راجا عبدالرزاق بلوچ، سلمان عبداللہ مراد بلوچ، میر عباس تالپور اور حسن کونسلر نے بھی خطاب کیا۔ مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ اس حلقے کے عوام نے شہید عبداللہ مراد بلوچ کو کامیاب کیا تھا جنہیں دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملیر میں ایگریکلچر، زیر زمین پانی کی کمی کی وجہ سے ختم ہورہا ہے، کسی زمانے میں ملیر پورے کراچی کی سبزی کی ضروریات پوری کرتا تھا۔ زیر زمین پانی کی کمی پوری کرنے کیلیے ملیر میں متعدد ڈیم زیر تعمیر ہیں