پرویز رشید نے حقائق کا جواب دینے کی جرأت نہیں کی‘ترجمان عوامی تحریک

93

لاہور(آئی این پی )پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ پرویز رشید نے عدالت جانے کی دھمکی دی مگر ڈاکٹر طاہر القادری کے حقائق کا جواب دینے کی جرأت نہیں کی ،وہ ذاتی حیثیت کے بجائے سرکاری حیثیت میں عدالت جائیں غداری کے مزید ثبوت ان کا استقبال کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے کلبھوشن کی گرفتاری پر مذمت کیوں نہیں کی ‘پاکستان کو گالیاں دینے والوں کے حوالے سے کابینہ کے اجلاس میں مذمت کا ایک حرف بھی ان کی زبان سے ادا کیوں نہیں ہوا؟ وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں جانے پر بضد کیوں تھے اور خاندانی شادیوں میں انہیں مدعو کیوں کرتے ہیں۔ شریف خاندان کی ملوں میں بھارتی’’ مین پاور‘‘کی آؤ بھگت کیوں ہوتی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے واقعات کے بعد سانحہ کوئٹہ ہوا اس پر بھی وزیر اعظم نے خاموشی کیوں اختیار کی؟