چینی شہری نےاڑنے والی موٹرسائیکل  بنالی

564

بیجنگ: چینی شہری نے 30 فٹ تک بلندی پر اڑنے والی موٹرسائیکل بناڈالی ۔

چین کے صوبے ہُنان کےشہری ژہاؤ دیلی نے 30 فٹ کی بلندی پر اڑنے والی موٹر سائیکل تیار کی ہے، چینی شہری کا کہنا ہے کہ اس نے گھر میں ہی اپنی مدد آپ کے تحت بنائی ہے جبکہ طویل عرصےکی جدوجہد کےبعد دفتراڑ کر پہنچنےکے خواب کو سچ کردکھایا ہے۔

چینی شہری نے اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر پرواز کا مظاہرہ بھی کیا ہےجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اڑنے والی موٹرسائیکل کی فوٹیج اس سےقبل بھی سامنے آئی تھی تاہم اب اس میں مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں اور یہ 30 فٹ کی بلندی تک اڑ سکتی ہے۔