مقبوضہ کشمیر: 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کردیے گئے

310

سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کردیے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے نافذ کردہ قانون کے تحت 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کئیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن افراد کو ڈومیسائل جاری کئیے گئے ہیں اُن میں ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے ڈومیسائل کے نئے قانون کے تحت وادی میں قابض 8 لاکھ سے زائد بھارتی افواج کو بھی ڈومیسائل جاری کئیے جاسکتے ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے نئے قوانین کو مقبوضۃ کشمیر میں غیر قانونی طریقے سے نافذ کرکے ایک اور فلسطین بنارہا ہے۔