سلامتی سے متعلق اقوام متحدہ کی یونیورسٹی کی رپورٹ نے سعودی عرب کو دنیا کا تیسرا محفوظ ترین ملک قرار دے دیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز ماحولیات اور سلامتی سے متعلق اقوام متحدہ کی یونیورسٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا میں مالٹا اور قطرکامحفوظ ترین ملکوں میں پہلا اوردوسرا نمبر دے دیا جبکہ سعودی عرب کو دنیا کا تیسرا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ۔
دنیا میں امن پھیلانے کے دعوے دار ملک امریکا کو محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں 116 نمبر پر جگہ ملی۔عرب میڈیا کے مطابق رپورٹ صحت ،سیکیورٹی اور انفرا اسٹرکچر کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے ۔