پا?ستان ?و ج?ت ?? لئ? 269 رنز ?ا ?دف

273

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ زمبابوے نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لئے 269 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

زمبابوے کی طرف سے بیٹنگ کا آغازویوزی سیبنداور چمو چھیبھابھا نے کیا۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ 83 رنز پر پویلین لوٹی جب محمد حفیظ نے سیبندا کوکلین بولڈ کیا۔ سیبندا نے پاکستان کے خلاف 47 بولز پر صرف 13 رنز ہی بنائے ۔

زمبابوے کی دوسری وکٹ 114 رنز پر محمد حفیظ نے ہی  اپنے نام کی۔ ہیملٹن مساکڈز نے محمد حفیظ کی بول پر شارٹ کھیلا جس کو یاسر شاہ نے کیچ کیا ۔ ہیملٹن مساکڈز نے 20 بولز پر 18 رنز اسکور کئے۔122 رنز پر زمبابوے کی تیسری یاسر شاہ کے ہاتھوں پویلین لوٹی۔ محمد حفیظ نے ویلیم سین کا کیچ پکڑ کر انھیں پولین کی راہ دکھائی۔

زمبابوے کی چوتھی وکٹ 156 رنز پر گری چمو چھیبھابھا شعیب ملک کی گیند پر 99 رنز بنا کر آوٹ ہوئے کیچ آوٹ ہوئے انکا کیچ سرفراز احمد نے پکڑا چمو چھیبھابھا نے کل 100 بولز کا سامنا کیا۔

209 رنز پر زمبابوے کی پانچوی وکٹ انور علی کی بول پرگری۔ ریچمنڈ موتمبامی نے انور علی کی پال پر اسٹروک کیا جس کو اسعد شفیق نے کیچ کیا انھوں نے 26 بولز پر 7 رنز بنائے  ۔ زمبابوے کی چھٹی وکٹ چارلس کیوین کووینٹری ، 238 رنز پر گری۔ چارلس کیوین کووینٹری نے 8 بالز پر 10 رن اسکور کئے وہ وہاب ریاض کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے انکا کیچ سرفراز احمد نے پکڑا۔ گریم کریمر نے اپنی وکٹ 258 رنز پر گنوائی وہاب ریاض کی بال پر گریم کریمر کا کیچ احمد شہزاد نے لیا۔

زمبابوے کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور سکندر رضا نے کیا جو ناٹ آوٹ رہے۔ سکندر رضا 84 بالز پر 100 رنز بنا کر نمایا رہے۔ انکا ساتھ دیتے ہوئے تیناشے پانیانگار بھی 4 بال پر 4 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔