خیبرپختون خواہ اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
کے پی کے کے مختلف علاقوں مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ ، پٹگرام اور گردو نواح میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز مینگورہ میں 15 کلومیٹر زیر زمین تھا۔