جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

422

جماعت اسلامی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں ملکی سالمیت کو خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے کرپشن اور پانامالیکس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنےپر اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا  گیاہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے  کہ کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں ملکی سالمیت کو خطرہ ہے جبکہ حکومت ملک میں احتساب کے اداروں کوناکام بنارہی ہے ۔  انکا مزید کہنا تھا کہ حکمران جمہوریت اور آئین کے ساتھ غداری کرتے ہیں۔