واشنگٹن : امریکہ نے ایک بارپھر چین کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر متعدد ممالک کو ووہان کی وائرولوجی لیبز تک رسائی دے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کو چاہیے کہ اپنے موقف کو ثابت کرے اور دنیا کو ووہان کی وائرلوجی لیبز تک رسائی دے۔
انہوں نے کہا کوروناوائرس نے پوری دنیا کو پانی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دنیا سمجھنا چاہتی ہے کہ کوورونا وائرس وبا کی شروعات کے پیچھے کیا محرکات تھے۔ چین اگر اپنے موقف میں سچا ہے تو دنیا کو ووہان کی وائرولوجی لیبز تک رسائی دے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ ہم پہلے بھی چینی حکومت سے یہی مطالبہ کرچکے ہیں ۔ ووہان کی متعدد وائرولوجی لیبز میں اب بھی کام جاری ہیں اور لیبز کی سیکورٹی کے حوالے سے دنیا لاعلم ہے۔ چین کو چاہیے کہ ایک سے زائد ممالک کو اپنی لیبز کی آزادانہ تحقیق کی اجازت دے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد 3,235,521 ہے جبکہ اموات کی تعداد 228,605 ہے۔