شام اور ترکی کی سرحدی علاقے سے داعش کاخاتمہ ہوگیا ، ترک وزیراعظم

328

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ان کی فوج کے حامی شامی باغیوں نے تمام دہشت گرد تنظیموں کو شام اور ترکی کی سرحد سے بھگا دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کا بھی شام اور ترکی کی سرحدی علاقے سے خاتمہ ہوگیا ہے۔ترک وزیراعظم نے انقرہ کی فوج کی کامیابی کا اعلان سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے، اعزاز سے جرابلس تک، ہمارا شام کے ساتھ 91 کلومیٹر طویل بارڈر مکمل طور پر محفوظ ہو گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کو سرحد سے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور وہ جا چکی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی کے لیے روس اور امریکا ایک معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔