وزرات سنبھالتے ہی سٹیٹ بنک کو اسلامک بنکنگ پر کام کرنے کیلئے کہا ،اسحاق ڈار

226

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزرات سنبھالتے ہی سٹیٹ بنک کو اسلامک بنکنگ پر کام کرنے کیلئے کہا گیا،اسلامی معاشی نظام غربت کے خاتمے،انصاف اور دولت کی یکساں تقسیم پر مشتمل ہے۔

پیر کو وفاقی عالمی اسلامی معاشی فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ وزرات سنبھالتے ہی سٹیٹ بنک کو اسلامک بنکنگ پر کام کرنے کیلئے کہا گیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اسلامی بینکاری کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی سے گذشتہ دوسال میں نمایاں کام کیا،مالیاتی شعبے کے ماہرین کی مدد سے پاکستان کو اسلامی سکوک بینکنگ میں شامل کیا جائے اور اسلامی بینک بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں،اسلامی معاشی نظام کو ملک بھر میں پھیلایا جائے گا اور اسلامی سکوک بینکاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ،پورے ملکی معاشی نظام کو اسلامی بینکاری میں ڈالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے جدید تحقیقات سے استفادہ کی ضرورت ہے،اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے عالمی سیمینار بھی منعقد کئے جاچکے ہیں اور عالمی معاشی نظام میں آگے بڑھنے کیلئے اسلامی بینکاری ناگزیر کریں اگر درست سمت میں کام کرتے رہے تو کامیابی یقینی بنانا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ عالمی سطح پر اسلامی بینکاری کے فروغ میں پاکستان کا اہم کردار،اسلامی بینکاری سے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ آئندہ 5سال میں پاکستان کا شمار دنیا کی مضبوط معیشتوں میں ہوگا اور اسلامی بینکاری کیلئے گورنر سٹیٹ بنک کی سربراہی میں عمل درآمد کمیٹی قائم کی جارہی ہے۔