سابق صدر آصف علی زرداری کا وطن واپسی کا فیصلہ

327

سابق صدر آصف علی زرداری نے صوبائی وزیر منظور وسان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ملکی و سیاسی صورتحال اور صوبائی حکومت کے امور پر تبادلہ خیال کیا‘ سابق صدر ستمبر میں وطن واپس آئیں گے۔

پیر کو سابق صدر آصف علی زرداری نے صوبائی وزیر منظور وسان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ملکی سیاسی صورتحال اور صوبائی حکومت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر بڑی پارتی بن کر سامنے آرہی ہے ستمبر اکتوبر میں ملکی سیاسی صورتحال میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں جلسے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری ستمبر میں وطن واپس آئیں گے اور شہید بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔