وزیراعظم کا اسلام آباد میں ازبکستان کے سفارتخانے کا دورہ ، ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے انتقال پراظہار تعزیت
وزیراعظم محمد نواز شریف ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے انتقال پر تعزیت کیلئے اسلام آباد میں ازبکستان کے سفارتخانے گئے۔پیر کو وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد میں ازبکستان کے سفارتخانے گئے جہاں پر انہوں نے ازبک صدر کریموف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔