بسترکی چادروں اور تکیے کے غلافوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں اضافہ

85

اسٹاف رپورٹر ) مالی سال 2016-17ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران بسترکی چادروں اور تکیے کے غلافوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں 5.64 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016ء کے دوران 27 ہزار 183میٹرک ٹن بیڈویئرز کی برآمدات سے 167.665 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔