کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر مین سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ نا ہید میمن نے کہا ہے کہ پا کستا ن کو توا نا ئی کے حوالے سے در پیش مسا ئل کے حل کے لیے در کا ر تما م تر وسائل سندھ صو بہ کے پا س ہیں ۔تھر میں ہما ر ے پا س کوئلے کے عظیم ذخا ئر ہیں جبکہ ہم بہترین ونڈ کو ریڈو ر کے حا مل بھی ہیں اور سو ر ج کی رو شنی بھی ہمیں نعمت کی طر ح میسر ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت رینیو ایبل انر جی کے منصو بو ں میں سر ما یہ کا ر ی کر نے والو ں کی بھر پو ر حوصلہ افزا ئی کر رہی ہے اور اس سلسلے میں سندھ پہلا صو بہ ہے جس نے اٹھا ہویں تر میم منظو ر ہو نے کے بعد اپنی سندھ ٹرا نسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی بنا ئی ہے جو توا نا ئی کے منصو بو ں کو کا میا بی سے ہمکنا ر کر نے کے لیے ایک اہم سنگ میل کی ما نند ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر چیئرپر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ نا ہید میمن نے ڈنما ر ک کی رینیو ایبل انر جی کی معرو ف کمپنی ’’را مبل‘‘کے تحت قا بل تجدید توا نا ئی کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینا ر سے مہمان خصو صی کی حیثیت سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔نا ہید میمن نے کہا کہ پا کستا ن تیزی سے بڑ ھتی ہو ئی مڈل کلا س کا ملک ہے اور یہا ں سر ما یہ کا ر ی کے مفید موا قع مو جو د ہیں ۔