رائس ایکسپورٹر الیکشن، تمام نشستوں پر جانو گروپ کی کامیابی

112

راچی(اسٹاف رپورٹر) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سر پرست اعلیٰ عبد الرحیم جانو کی سر براہی میں ان کے گروپ نے ریپ کی منیجنگ کمیٹی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2016-18 ء میں تمام دس سیٹیں بلامقابلہ جیت لی ہیں ۔ ساؤتھ زون ( کارپوریٹ کلاس) سے کامیاب ہو نے والے امیدواروں میں حاجی عبد الرؤف چیپل، محمود باقی مولوی ، فیضان علی غوری اورحمداللہ خان ترین شامل ہیں جبکہ نارتھ زون ( کارپوریٹ کلاس) سے شاہ جہاں ملک، صلاح الدین محمد اختر ،حسیب علی خان ،ساؤتھ زون ( ایسو سی ایٹ کلاس) سے محمد الطاف نارتھ زون ( ایسو سی ایٹ کلاس) سے نذیر احمد چوہدری بلا مقابلہ کامیاب قرا ر دیے گئے ہیں ۔خواتین کے لیے مختص دو سیٹوں کا انتخاب کا مرحلہ بھی ریپ کے جنرل باڈی اجلاس سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔