کوئٹہ سے کراچی آنے والی دو بسوں کو کھڈ کوچہ کےقریب اغوا کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان بسوں کو مستونگ کے قریب کھڈ کوچہ کے علاقے میں اغوا کیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بسوں میں 70 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ پولیس اور لیوئز نے مستونگ کے علاقے کی ناکہ بندی کرکے اغواء کاروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق محصورین کو بازیاب کرانے کے لئے لیویز اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جا ری ہے ۔