سینئر صحافی زاہد ملک کے انتقال پرتاجررہنماؤں کی تعزیت

109

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بزنس مین پینل کے چیئرمین سلطان چاؤلہ، سینئر وائس چیئرمین میاں زاہدحسین ، سیکرٹری جنرل سنیٹرحاجی غلام علی، چیئرمین سندھ ریجن زکریاعثمان، ایف پی سی سی آئی کے نا ئب صدر ریا ض خٹک ، مر زا عبدالرحمن ، پنجاب ریجن کے صدر میا ں انجم نثار، بلو چستان ریجن کے چیئر مین نوید جان بلو چ نے سینئر صحافی زاہد ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ زاہد ملک کی وفات سے شعبہ صحافت میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں بزنس مین پینل کے رہنماؤں نے کہاکہ ان کی وفات صحافت کے لیے ایک بڑانقصان ہے ۔زاہد ملک نے آزادی صحافت،نظریہ پاکستان،اسلامی بینکاری کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں وہ ایک محب وطن پاکستانی تھے۔ان کے انتقال سے صحافتی شعبے میں پیدا ہونے والا خلا پورا نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زاہد ملک کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے۔