قادیانی غیر مسلم ہونےکا اعلان کریں، شاہ فرمان

652

پشاور:خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کی علماء اور مشائخ کےوفد سے ملاقات ہوئی،جس میں قادیانیوں کو آئین کے مطابق اقلیت دینے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

وفد سے بات کرتے ہوئے گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ قادیانی آئین پاکستان کو لفظ بہ لفظ تسلیم کرتے ہوئے ملک میں اقلیت کا درجہ حاصل کرنے کیلئے خود کو غیر مسلم ہونے کا اعلان کریں۔

انہوں مزید کہا کہ ختم نبوت پر ایمان اسلام کی بنیاد ہے، کفار ہر طرف سے مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ہم سب نے متحد ہو کر کفار کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

 ملاقات میں علماء کرام نے عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ اور قادیانیوں سے متعلق گورنر کو مختلف تجاویز پیش کیں۔ گورنر سے ملاقات کرنیوالے علماء میں مولانا معراج الدین، شیخ الحدیث مولانا احسان الحق، مولانا صاحبزادہ جنید امین مانکی شریف، مفتی ظفر زمان،مفتی نجیب اللہ فاروقی،  مولانا عبداللہ سلفی، قاری غلام اللہ مدنی اور مولانا محمد طیب قریشی شامل تھے۔