صحافی کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر ہیں، تنہا نہیں چھوڑیںگے، اجمل خان

94

پشاور (اے پی پی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صحافی برادری اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں نبھاتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلیے فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہی ہے، دوران ڈیوٹی پشاور کے 7 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ باقی صحافیوں کے ٹیسٹ کرانے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، صحافی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی کی اور ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کیے جائیں گے، متاثرہ علاقوںمیں جلد حفاظتی اسپرے کیلیے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا جائیگا۔ صحافیوں سے ملاقات کے دوران
صحافیوں کے مشکلات اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے صحافیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں اکیلے نہیں چھوڑے گی صحافی اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کریں اور حکومت کے وضع کردہ طریقہ کار پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اگر حکومت کے وضع کردہ طریقہ کار پر عملدرآمد نہ ہوا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔