?? پ? بلد?ات? انتخابات م?? خوات?ن ?? وو?نگ پر پابند?، چ?ف ال??شن ?مشنر ن? ?ا نو?س

311

چیف الیکشن کمیشن سرادار رضاخان نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر قبائلی عمائدین کی جانب سے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر نوٹس لے لیا۔

خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پرقبائلی عمائدین کے جانب سے نوشہرہ کی بالو یونین کونسل میں خواتین کو ووٹنگ سے روکنے کی شکایات موصول ہونے پر چیف الیکشن کمیشن سرادار رضاخان نے نوٹس لے لیا ہے۔

ڈپٹی الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن پاکستان کو خط لکھا گیا تھا جس میں خواتین پر پابندی کے خلاف شکایت کی گئی جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سردار رضا خان نے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں بلدیاتی انتخابات میں 5353 خواتین کو قبائلی عمائدین کی جانب سے ووٹنگ سے روک دیا گیا ہے ۔

جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں الیکشن منعقد کروانا ای۔سی۔پی کی ذمہ داری ہے جبکہ صوبائی حکومت کا کام امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنا ہے۔

ڈپٹی الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن پاکستان سے خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی استدعا کی گئی ہے۔