بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کردیا

309

کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے جاری لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کرنے کا اعلان کردیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بلوچستان حافظ باسط کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام کے حوالے سے 15 دن مزید توسیع کی گئی۔

لاک ڈاؤن میں انٹر سٹی، انٹرا ڈسٹرکٹ اور انٹر پراوینس پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ تعلیمی ادارے پہلے ہی سے حکومت نے 31 مئی تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اس لاک ڈاؤن میں لازمی سروسز کے ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہے گے۔ جبکہ میڈیا، میڈیکل اور سیکورٹی فورسز اور دیگر اہم محکموں کے اہلکار لاک ڈاؤن سے مستسنی ہوں گے۔

لاک ڈاؤن میں ہر قسم کی سیاسی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔