بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور امریکا کے مابین تجارتی مذاکرات

69

واشنگٹن؍ لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین سے علاحدگی کے بعد برطانوی حکومت نے پہلی بار امریکا کے ساتھ باضابطہ تجارتی مذاکرات شروع کردیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک کی کوشش ہو گی کہ عالمی وبا سے نمٹتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ترتیب دیے گئے امدادی پروگراموں کی وجہ سے امریکی بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے اور واشنگٹن حکومت خطیر رقم قرض لینے کی تیاری کررہی ہے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین سے علاحدگی کے بعد لندن حکومت تجارت کے نئے راستوں کی تلاش میں ہے۔