مستونگ م?? سرچ آپر?شن، 5 د?شت گرد ?لا?

210

کوئٹہ: رات گئے مستونگ میں پیش آنے والے دلخراش واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی  نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

ایف سی زرائع کے مطابق آپریشن مستونگ، کھڑکوچہ اور مختلف علاقوں میں کیا جارہا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایف سی اہلکاروں اور شرپسندوں کے درمیان کھڑکوچہ کے علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہیں ۔ دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ایف سی ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن میں 2سو اہل کاروں حصہ لیا جبکہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا بھی سراغ لگایا گیا جہاں ابھی تک ایف سی آپریشن جاری ہیں۔