یمن کے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع تیل کے ذخائر والے علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان خونریز لڑائی میں 16 جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران 10 فوجی بھی مارے گئے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نواز فورسز نے صوبہ مآرب میں واقع علاقے صرواہ کا کنٹرول واپس لینے کے لیے حوثی باغیوں کے خلاف ایک فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جھڑپوں اور سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملوں میں 16 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ جھڑپوں میں10 فوجی مارے گئے ہیں اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔
صدر عبد الربو منصور ہادی کی وفادار فورسز نے صرواہ کے نزدیک واقع پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ فورسز کا مآرب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے پیش قدمی جاری ہے۔