پھلوں کی برآمدات میں 28.95 فیصد اضافہ

246
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم کا آغاز 
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم کا آغاز 

رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 28.95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016ء کے دوران 23.86 ملین ڈالر مالیت کے 26 ہزار 909 میٹرک ٹن پھل برآمد کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 21 ہزار 980 میٹرک ٹن پھل برآمد کئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016ء کے دوران 32 ہزار 345 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 43 ہزار 305 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئی تھیں اس طرح جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں 28 فیصد کمی آئی۔